Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل6:اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پاکستان سپرلیگ6میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن کراچی...
شائع 25 فروری 2021 12:53am

پاکستان سپرلیگ6میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے پچھاڑدیا۔197 رنز کاہدف پانچ گیندیں قبل پوراکیا۔ایلکس ہیلز میچ کے ہیرو قرار پائے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگزنے لاٹھی چارج کیا۔

بابراور شرجیل نے 176رنز کی ریکارڈ شراکت بنی۔بابراعظم نے 62رنز اسکورکیے۔

شرجیل خان نے جم کر دھلائی کردی۔59گیندوں پر105رنز کی اننگزکھیلی۔ ٹوٹل تین وکٹوں پر196بن گیا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے منہ توڑ جواب دیا۔

ایلکس ہیلزنے 21 گیندوں پر46 رنزداغ دیے۔

حسین طلعت نے جارحانہ 42 رنز بنائے۔

افتخار احمد کے ناقابل شکست 49نےبھی کمال دکھایا۔

آصف علی نے دو بلندو بالاچھکے لگائے۔

یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔

HBL PSL

PSL update

PSL 6 Season