ایف بی آر نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پرودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے5لاکھ ٹن چینی کی...
کاروبار
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے5لاکھ ٹن چینی کی درآمد پرودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا،اس سے قبل چینی کی قیمت میں کمی کیلئے درآمدپر 17فیصدسیلزٹیکس اور 3فیصدویلیوایڈڈٹیکس پر چھوٹ دی گئی تھی۔
چینی کی قیمت ایک بار پھر 100کاہندسہ عبورکرنے کے بعدایف بی آر نے 5لاکھ ٹن چینی کی درآمدپر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا۔
یہ سہولت صرف ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو حاصل ہوگی جبکہ چینی کی کمرشل درآمد پر اعشاریہ25فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہوگا،اس سے قبل 30جون تک چینی پر عائد 3فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں چھوٹ دی جاچکی ہے۔
چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے،لاہور اور کراچی میں چینی 100روپے فی کلو پر جا پہنچی ہے۔
اسلام آباد
FBR
Import
suger
مقبول ترین
Comments are closed on this story.