Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے حلیم عادل شیخ کی 16فروری کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ تیار کرلی

کراچی :پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے رہنما ءحلیم...
اپ ڈیٹ 24 فروری 2021 01:57pm

کراچی :پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے رہنما ءحلیم عادل شیخ کی 16فروری کی سرگرمیوں سےمتعلق رپورٹ تیار کرلی ،رپورٹ کی بنیاد پر حلیم عادل شیخ کیخلاف مزید 2مقدمات درج ہونے کا امکان ہے۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پرمزید 2مقدمات قائم ہونے کا امکان ہے۔

پولیس نے حلیم عادل شیخ کی 16فروری کو پی ایس 88کے ضمنی انتخاب کی سرگرمیوں کی رپورٹ تیارکرلی ۔

رپورٹ کےمطابق حلیم عادل شیخ انتخابی حلقہ میں غیرقانونی سرگرمیوں میں پائے گئے ہیں ، پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب حلیم عادل کے3گارڈزکی شناخت بھی کرلی گئی ، حلیم عادل شیخ حلقے میں جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑی میں گھومتےرہے، حلیم عادل نے سفید رنگ کی گاڑی استعمال کی جو مبینہ طور پراسمگل شدہ ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گاڑی میں اسلحہ بردارگارڈز بھی سوار تھے،پولیس نےپرائیویٹ گارڈز کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا، فوٹیج میں نظر آنے والی ایک کلاشنکوف تاحال غائب ہے، حلیم عادل کےزیراستعمال گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں نہیں ہے ، ضمنی انتخاب کے روز مبینہ طور پرحلیم عادل کی گاڑی پرگولی لگی یاپتھر؟ اس کا فارنزک نہیں ہوسکا ۔

karachi

report

FIR

police

Haleem Adil Sheikh