عرب تیل کی طاقت اور عالمی منڈی کے مرکزی کردار انتقال کر گئے
سعودی عرب کے سابق وزیر تیل اور معدنی ذخائر احمد زکی یمانی منگل کو علی الصباح لندن میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 91 برس تھی۔ ان کی تدفین مکہ المکرمہ کے المعلاہ قبرستان میں ہو گی۔
احمد زکی یمانی 1930 کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ انھوں مصر کی معروف درس گاہ قاہرہ یونیورسٹی سے قانون کا امتحان پاس کیا۔ ااھمد زکی نے یونیورسٹی آف نیویارک اور معروف درسگاہ ہارورڈ سے بھی قانون کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔ انہیں عربی، انگریزی اور فرانسیسی تین زبانوں پر مکمل عبور حاصل تھا۔
زکی یمانی کو 1962 میں وزیر تیل اور معدنی ذخائر مقرر کیا گیا۔ اس منصب پر انہوں نے 1986 تک خدمات سرانجام دیں۔ انہیں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی نمائندہ تنظم ’’اوپیک‘‘ کا پہلا جنرل سیکرٹری ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
Comments are closed on this story.