Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی پالیسی قبول نہ کرنے والوں کے میسجز بند کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول نہ کرنے والے صارفین...
شائع 24 فروری 2021 09:04am
سائنس

واٹس ایپ کی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول نہ کرنے والے صارفین پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے ۔

کمپنی نے صارفین کو پندرہ مئی تک کی ڈیڈ لائن دی ہے ، پالیسی قبول نہ کرنے والوں کا اکاؤنٹ ایک سو بیس دن تک غیر فعال رکھا جائیگا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کردیا جائیگا۔

اکاؤنٹ غیر فعال ہونے کے دوران صارفین کالز کرسکیں گے اور نوٹیفکیشن بھی وصول کرتے رہیں گے ۔واٹس ایپ نے جنوری 2021 میں اپنی پالیسی اپڈیٹ کی تھی جس پر صارفین کی طرف سے سخت رد عمل بھی سامنے آیا تھا۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اپنی اپڈیٹس پالیسی کے نوٹیفکیشنز بھیجے تھے جن کے مطابق 8 فروری تک پالیسی قبول نہ کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے تھے۔

بعد ازاں صارفین کی جانب سے سخت رد عمل کے بعد کمپنی میں تاریخ تبدیل کی اور صارفین کو مئی تک کا وقت دیا تھا۔ نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا ناصرف استعمال کرے گا بلکہ اس فیس بک کے ساتھ شئیر کرے گا۔

پالیسی کے مطابق واٹس ایپ سروس استعمال کرتے ہوئے آپ کسی دوسرے بزنس کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں تو اس کی تمام معلومات کمپنی کے پاس پہنچ جاتی ہیں جس کو فیس بک کی زیر ملکیت دیگر ایپلکیشنز سے شئیر کیا جاتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری نئی پالیسی کے مطابق ادارے کو اپنی مارکیٹنگ سپورٹ تبدیلیاں اور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے صارفین کی معلومات درکار ہیں، جو نئی پالیسی کو قبول کیے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتیں۔

WhatsApp

Privacy Policy