Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راکھی ساونت نے بگ باس کیوں چھوڑا، وجہ میڈیا میں آگئی

بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس میں 14 ویں سیزن کے فائنل میں...
شائع 24 فروری 2021 08:59am

بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس میں 14 ویں سیزن کے فائنل میں پہنچنے والی راکھی ساونت نے پیسے لے کر شو کیوں چھوڑا؟ شو چھوڑنے کی حقیقت میڈیا میں آنے کے بعد راکھی ساونت کو مداح مزید سراہنے لگے۔

راکھی ساونت نے 14 لاکھ روپے لے کر بگ باس شو چھوڑدیا اور وہ اس طرح پیسے لے کر شو چھوڑنے والی پہلی اداکارہ ہیں۔

راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے بگ باس کے سفر پر فخر ہے اور مجھے اس بات پر کوئی افسوس نہیں کہ میں نے شو پیسے لے کر کیوں چھوڑا کیونکہ اگر میں شوجیت جاتی تو بہت پیسہ ملتا۔

راکھی نے بتایا کہ لوگوں نے کہا کہ انہیں شو کے نتائج تک رکنا چاہیے تھا کیونکہ ایسا کرتے ہوئے فاتح بن سکتی تھی یا پھر رنر اپ بھی ہوسکتی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چانس نہیں لینا چاہتی تھی، مجھے والدہ کی کیمو تھراپی کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت ہے، میری والدہ سے بڑھ کر میرے لیے کچھ نہیں حتیٰ کہ ٹرافی بھی نہیں۔ راکھی نے مزید کہا کہ یہ ہی وہ وجہ تھی جس کے باعث پیسے لے کر شو چھوڑ کر چلی گئی کیونکہ رنر اپ کو کچھ نہیں ملتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے مداحوں کی محبت اور سلمان خان کا بریسلیٹ بھی کسی بڑی ٹرافی سے کم نہیں ہے۔

Salman Khan

Bollywood