Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناکام ہونے والے ٹیسٹ کرکٹرز خامیاں دور کرنے کیلئے لاہور طلب

لاہور: ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا شکار قومی کرکٹرز نے لاہور میں...
شائع 23 فروری 2021 11:15pm

لاہور: ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا شکار قومی کرکٹرز نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ کوچ محمد یوسف کہتے ہیں کھلاڑیوں پر کام کرکے خامیوں پر قابو پالیں گے۔

لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹیسٹ اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ جبکہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اور سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف عابد علی اور عمران بٹ کی تکنیک کو بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔

کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں چھوٹی چھوٹی خامیاں ہیں جن پر کام کریں گے۔

محمد یوسف نے بتایا کہ عابد علی اور عمران بٹ کا کریز پر کھڑے ہونے میں بیلنس کا مسئلہ ہے جسے درست کرنے پرکام کررہے ہیں۔

Misbah ul Haq

pak head coach