Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل: زلمی کا پاور شو، ملتان کو مسلسل دوسری شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے...
شائع 23 فروری 2021 10:49pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے 194 رنز کا بڑا ہدف 6 گیند قبل ہی عبور کرلیا۔ زلمی کے بلے بازوں نے کمال کردیا۔ کیڈمور نے 53، امام الحق نے 48، کامران اکمل نے 37 اور حیدر علی نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔

حیدر علی نے شاہنواز دھنی کے آخری اوور میں 3 فلک شگاف چھکے لگا کر میچ کو فنش کیا۔ ملتان کی جانب سے شاہنواز دھنی نے دو جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے جیمز وِنس کے 84 رنز کی بدولت پشاور زلمی پشاور زلمی کو 194 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔ کپتان رضوان 41 اور صہیب مقصود بھی 36 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

زلمی کے ثاقب محمود نے دو جبکہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ زلمی کے کیڈمور کو میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

PSL update

PSL 6 Season

PZ VS MS