Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈسکہ، ضمنی الیکشن، پریزائیڈنگ افسران کی گمشدگی کی رپورٹ

این اے پچھتر ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈنگ...
شائع 23 فروری 2021 11:02pm

این اے پچھتر ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈنگ افسران کی مبینہ گمشدگی اور تاخیر سے آنے کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ۔ جس میں انہوں نے پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے نتائج میں رد و بدل کا اعتراف کرلیا ۔

ریٹرننگ افسر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تحقیقات کے دوران پریزائیڈنگ افسران حیرت زدہ اور خوفزدہ تھے ۔ سب کے بیانات ایک جیسے تھے ۔ چودہ پولنگ اسٹیشنز پر پریزائیڈنگ افسران اور لیگی اُمیدوار کے نتائج میں فرق ہے ۔ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ن لیگ کے پندرہ سو تینتالیس ووٹ کم ہوئے۔

این پچھتر کے ضمنی انتخاب کا دنگل میں ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈنگ افسران کی جانب سےدھاندلی کااعترف کرلیا۔

ریٹرننگ افسر اطہر عباسی نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا آٹھ پریزائیڈنگ افسران کے جواب ایک جیسے تھے، آٹھ پریزائئڈنگ افسران نے کہا کہ دھند کے باعث وہ ساڑھے چار بجے ریٹرننگ آفس پہنچے ۔

رپورٹ کے مطابق آٹھ پریزائیڈنگ افسران نے وٹس ایپ پر نتائج نہ بھیجنے پر کہا کہ انکے فون کی بیٹری ختم ہوگئی تھی ۔ تحقیقات کے دوران پریزائیڈنگ افسران حیرت زدہ اور خوفزدہ تھے ۔ پریزائیڈنگ افسران نے بہانا بنایا کہ ٹرانسپورٹ خراب ہوئی اور وٹس ایپ کام نہیں کر رہا تھا ۔ چودہ پولنگ اسٹیشنز پر پریزائیڈنگ افسران اور لیگی اُمیدوار کے نتائج میں فرق ہے ۔ بظاہر پریذائیڈنگ افسران نے نتائج تبدیل کیے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ افسران کے فارم پینتالیس کے مطابق متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر اٹھارہ ہزار ووٹ ڈالے گئے ۔ پی ٹی آئی، اُمیدوار کو بارہ ہزار سات سو تریسٹھ اور لیگی اُمیدوار کو پینتیس سو ووٹ ملے ۔ ووٹنگ کا تناسب 75 فیصد رہا , لیگی اُمیدوار کے فارم پینتالیس کے مطابق اُنہیں پانچ ہزار اور پی ٹی آئی کو چھ ہزار سات سو پانچ ووٹ ملے ۔ ووٹ ڈالنے کی شرح پینتالیس فیصد رہی ۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ موازنہ کیے گئے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسجد ملہی کے مخالف امیدوار کے ووٹ میں پندرہ سو تینتالیس ووٹوں کی کمی ہوئی ۔ مسترد شدہ ووٹوں میں پندرہ سو بانوے کا اضافہ ہوا ۔ اس سے لیگی اُمیدوار کے تحفظات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔ لہذا متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

ریٹرننگ افسر نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی اُمیدوار نوشین افتخار نے تئیس پریزائیڈنگ افسران کی تاخیر سے آمد پر تحفظات اور پی ٹی آئی اُمیدوار علی اسجد ملہی نے اعتماد کا اظہار کیا۔

election commion

by election

daska election

NA 75

Daska poling station