Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پریزائیڈنگ افسر رات کو غائب اور صبح حاضر ہوئے' فیصلہ آپ کا میں بات چیت

لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ انتخابی حلقےمیں پی ٹی آئی لوگ...
شائع 23 فروری 2021 09:06pm

لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ انتخابی حلقےمیں پی ٹی آئی لوگ دندناتےپھرتےرہے، پریزائیڈنگ افسران رات کوغائب ہوئے،صبح حاضرہوئے۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےووٹ زیادہ اور ن لیگ کےکم ہوگئے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ لیاقت جتوئی کہہ رہےہیں عمران خان نےٹکٹ بیچاہے، آج پریزائیڈنگ افسران کا بیان بدل گیا ہے۔

اس موقعے پر پی پی رہنما روبینہ خالد نے کہا کہ پی ٹی آئی پرسینیٹ ٹکٹ بیچنےکا الزام ہے۔

روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ تبصرہ کرنےوالوں کوایم پی اےکےووٹوں کابھی نہیں پتا، ایک ایم پی اےکو4ووٹ ڈالنےہوتےہیں۔

روبینہ خالد نے مزید کہا کہ ویڈیومیں خریدنےوالےبھی پی ٹی آئی کےلوگ تھے، پہلی بارکوئی لیڈر سینیٹ ٹکٹ بیچ رہاہے۔

PML N leader

faisla aap ka

Aaj News program

Musadik Malik