Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہ پیما علی سد پارہ کے نام پر انسٹیٹیوٹ کی منظوری

گلگت بلتستان حکومت نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام سے منسوب...
شائع 23 فروری 2021 10:41pm

گلگت بلتستان حکومت نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام سے منسوب انسٹیٹیوٹ کی منظوری دے دی، محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول اعزازکے لیے بھی نامزد کر دیا گیا ۔

وزیراعلی خالد خورشید کی زیرصدارت گلگت بلتستان کابینہ کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔

گلگت بلتستان کابینہ نے محمد علی سدپارہ کے نام سے منسوب انسٹیٹیوٹ کی منظوری دے دی، ادارے کا نام علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ آف ایڈونچر اسپورٹس ماؤنٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ ہوگا ۔

گلگت بلتستان کابینہ نے علی سدپارہ کے بیٹے کو موزوں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول اعزاز کے لیے بھی نامزد کر دیا گیا۔

کابینہ نے محمد علی سدپارہ کی بیوہ کے لیے 30 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا، کابینہ اجلاس میں محمد علی سدپارہ کے لیے دعا کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Ali sadpara

mountaineer