جسٹس قاضی فائزکیخلاف ریفرنس پر نظرثا نی درخواستوں پر لارجر بنچ
جسٹس قاضی فائزکیخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر چیف جسٹس گلزاراحمد نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کیلئے دس رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا ۔ لارجربینچ یکم مارچ کوسماعت کرے گا۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجربینچ نے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوردیگرفریقین کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت کیلئے دس رکنی بینچ تشکیل دیا ہے ۔
اختلافی نوٹ لکھنے والے ججز جسٹس منصور علی شاہ،،جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس مقبول باقرکو بھی بینچ میں شامل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کوبھی جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے باعث بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی، انکی اہلیہ اورمختلف بارکونسلزنے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔
Comments are closed on this story.