نیپرا: کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر فیصلہ محفوظ
نیپرانے کےالیکٹرک کی درخواست پربجلی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
چیئرمین نیپرا نے وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگذر نہیں کریںگے، فروری میں بتا رہے ہیں کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے،کے الیکٹرک نے یقین دہانی بھی کروائی۔
نیپرا میں کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی ،کےالیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں3روپے90 پیسے اضافے کی سفارش کی ،فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی سے اکتوبر 2020 تک اضافے جبکہ نومبراور دسمبر2020 میں کمی کی سفارش کی گئی ۔
کے الیکٹرک کی بجلی1روپیہ71 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ،چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کوسسٹم میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے فروری میں بتا رہا ہوں کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔
کے الیکٹرک حکام نے یقین دہانی کروائی کہ گرمیوں میں بن قاسم 3 پلانٹ کا پہلا یونٹ 15 مئی تک تیارہوگا یونٹ کی تکمیل سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، آئندہ گرمیوں میں حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوں گے۔
Comments are closed on this story.