Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی رپورٹ پبلک کردی

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ...
شائع 23 فروری 2021 03:05pm

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے 9جنوری کو ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری کردی۔

نیپرانے 9جنوری کو ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کو انسانی غلطی وجہ قرار دیتے ہوئے رپورٹ پبلک کر دی۔

نیپرا کی جانب سے پبلک کی گئی رپورٹ کے مطابق گڈو پاور اسٹیشن میں رات 11:41منٹ پر انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا، گڈو پاور اسٹیشن پر کام ہو رہا تھا مگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا، ایک غلطی کی وجہ سے پلانٹ ٹرپ کر گیا جس کے بعد مکمل بلیک آوٹ ہو گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجمنٹ کے علاوہ این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بہتری نہ کرنے کے ذمہ داران کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، اس سسٹم میں جو ایکشن لئے جانے تھے نہیں لئے، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں بلیک آؤٹ ہوا۔

رپورٹ میں توانائی کی بچت کی جامع اسٹیڈی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں بلیک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں، ہنگامی حالات میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کا نظام بہتر بنایا جائے، پاورہاؤسز اور گریٹ اسٹیشنز کے آپریشنز پیشگی اطلاعات پرکئے جائیں، ہنگامی حالت میں مناسب بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

nepra

اسلام آباد

report

electricity

breakdown