Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے کشمیری خواتین کے قتل کو ریاستی ہتھیار بنا رکھا ہے،دفترخارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں خواتین...
شائع 23 فروری 2021 12:11pm

اسلام آباد:پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کیخلاف بھارتی تشدد اور عصمت دری رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین کے قتل کو ریاستی ہتھیار بنا رکھا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ آج ہم کشمیری خواتین کی کنن اور پوش پورا گاؤں میں 23فروری 1991میں اجتماعی عصمت دری کے ہولناک واقعہ کو یاد کر رہے ہیں، یہ دن مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی برادری کی اجتماعی یاد پر ایک داغ ہے، اس واقعہ میں ملوث مجرموں کا احتساب کیا گیا اور نہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جان بوجھ کر قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کے 5اگست2019 کے یکطرفہ اقدامات کے بعد ان گھناونے جرائم میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد، پڑے پیمانے پر عصمت دری کے واقعات کو خود مختار کمیشنز، انسانی حقوق کی تنظیموں، عالمی میڈیا اور سول سوسائٹی نے بھی دستاویزی شکل دی ہے۔

foreign office

اسلام آباد

paksitan