Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے مزید 41اموات، 1,050افراد میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،مہلک وائرس...
اپ ڈیٹ 23 فروری 2021 11:03am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،مہلک وائرس سے مزید 41افراد جان سے گئے،1,050افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، کورونا سے اب تک 12,658افراد جاں بحق جبکہ 573,384کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,050نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ73ہزار384ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 56ہزار445ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ68ہزار 348افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں71ہزار146،اسلام آباد میں43ہزار623،بلوچستان میں18ہزار993 ،گلگت بلتستان میں4951اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9878کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید41مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12658ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4293افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5237،خیبرپختونخوا میں 2043،اسلام آباد میں493،بلوچستان میں199اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث291 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ24ہزار483 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,616مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے752افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ36ہزار243مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران33ہزار978کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1050افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 87لاکھ52ہزار533افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test