Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے رویے پر کڑی تنقید

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بولرز کی کارکردگی...
شائع 22 فروری 2021 11:18pm

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بولرز کی کارکردگی سے ناخوش، فیلڈ کے دوران ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہے۔ پہلے لیگ اسپنر زاہد محمود اور پھر فاسٹ بولر عثمان شنواری پر غصے کا اظہار کیا۔ ہیڈ کوچ معین خان کو سرفراز کا غصہ ٹھنڈا کرنے میدان میں آنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق آج پی ایس ایل سیزن سکس کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا آمنا سامنا ہوا جس میں کوئٹہ کو لاہور نے 9 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی۔

قلندرز کے محمد حفیظ اور فخر زمان نے کوئٹہ کے بولرز کیخلاف لاٹھی چارج شروع کیا تو سرفراز احمد خود پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ہی بولرز کی کلاس لینا شروع کردی۔

سرفراز احمد کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ذیل میں کچھ ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

psl 2021

PSL update

PSL 6 Season

Sarfaraz Ahmed