'ماضی میں میرے دور سے زیادہ 3 گنا آرڈیننس جاری ہوئے'
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ میں ویکسین لگواؤنگاجب نمبرآئےگا، ماضی میں میرےدورسے3گنازیادہ آرڈیننس جاری ہوئے،
یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو قطار نہیں توڑنی چاہئے، کچھ لوگ ایسےہوتےہیں جوویکسین نہیں لگواتے۔
صدرمملکت نے مزید کہا کہ ماضی میں میرےدورسے3گنازیادہ آرڈیننس جاری ہوئے،پیپلزپارٹی کےایک سال میں135آرڈیننس جاری ہوئے۔
صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں میراچمبرہے،ہرماہ جاتاہوں، پارلیمنٹ میں ہرممبرکےسامنےکمپیوٹرلگواناچاہتاہوں۔
صدرمملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ کوروناکےدوران علماء کرام سےبات چیت کی، سپریم کورٹ اوپن بیلٹ کی اجازت دےگی توہوگی، اوپن بیلٹ پربحث پارلیمنٹ کےبجائےٹی وی پرہورہی ہے، کیاحکومت اوپن بیلٹ کیلئےاپوزیشن کےپاؤں پکڑے۔
Comments are closed on this story.