Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'انتخابی عملے کا غائب ہونا سنجیدہ معاملہ ۔ ۔ ۔'فیصلہ آپ کا میں بات چیت

لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوڈسکہ واقعات کی ذمہ...
شائع 22 فروری 2021 10:59pm

لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوڈسکہ واقعات کی ذمہ داری لیناچاہئے، انتخابی عملےکاغائب ہوناسنجیدہ معاملہ ہے۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کوڈسکہ واقعات کی ذمہ داری لیناچاہئے، ن لیگ کے رہنما محمدزبیر نے کہا ہے کہ انتخابی عملےکاغائب ہوناسنجیدہ معاملہ ہے، 2018میں بھی آرٹی ایس سسٹم بٹھادیاگیاتھا۔

محمد زبیر نےمزید کہا کہ الیکشن کمیشن نےکہاکہ تنائج مشکوک ہیں، لاپتاافسران کےحلقوں میں پولنگ کاتناسب زیادہ ہے۔

محمدزبیر نے مزید کہا کہ امن وامان برقراررکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت مہنگائی اوربیروزگاری بھی کنٹرول نہیں کرسکی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کوجب بھی جھنڈےوالی گاڑی ملی وہ پاکستان آگئے، حکومت جاتےہی ایک دن بھی پاکستان میں نہیں رہے، 2010سے2013تک حفیظ شیخ نےملکی معیشت تباہ کی۔

اس موقعے پر پی پی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ سندھ میں پولنگ اسٹیشن کوپولیس اسٹیشن نہیں بنایاگیا۔

نازبلوچ نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن پولیس اسٹیشن بنایاگیا، حلیم عادل کےکمرےسےسانپ نکلنےکی تحقیقات ہونی چاہئے، تھرسےپی پی کوپہلےسےزیادہ ووٹ ملے۔

نازبلوچ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےعوام کومہنگائی کےتحفےدیئے، چاروں صوبوں کےعوام نےحکومت کیخلاف فیصلہ دیا۔

PML N leader

faisla aap ka

Aaj News program

daska incident