Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل: گلیڈی ایٹرز کا قلندرز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی...
اپ ڈیٹ 22 فروری 2021 09:16pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیتا اور سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کئے۔ 12 رنز کے مجموعے پر دونوں اوپنرز پویلین روانہ ہوئے تو کپتان سرفراز احمد اور کرس گیل نے 101 رنز کی شراکت داری قائم کرکے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی۔

اس شراکت داری میں لاہور قلندرز کے فیلڈرز بھی کوئٹہ کو سپورٹ کرتے نظر آئے، کرس گیل کے 2 آسان کیچز سلمان علی آغا نے گرادیئے۔

کرس گیل نے 68 اور سرفراز احمد نے 40 رنز اسکور کئے۔ اختتامی اوورز میں محمد نواز کا بلا بھی خوب چلا انہوں نے 20 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز اسکور کئے۔

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین جبکہ احمد دانیال، راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

psl 2021

PSL update

PSL 6 Season

LQ VS QG