Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این ایف کی کارروائیاں،185 کلو سے زائد منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں...
شائع 22 فروری 2021 11:26pm

اینٹی نارکوٹکس فورس نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کی ہیں اور اندرون ملک میں لاکھوں روہے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 185کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم ٹول پلازہ موٹروے کے قریب تلاشی کے دوران ایک ڈبل کیبن سے تقریبا 180 کلو گرام چرس برآمد کی ۔ جبکہ فیصل آباد میں دوسری کارروائی کرتے ہوئے کار سے تقریبا 3 کلو مشنیات قبضے میں لی گئ۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس کے مطابق میانوالی میں تیسری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان 2کلو ہیرائن برآمد کی گئی جو ملزمان نے بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Anti narcotics force