Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل: قلندرز کاگلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے...
شائع 22 فروری 2021 06:44pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیتا ہے اور پہلے سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں افغانی آل راؤنڈر قیس احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں سلمان مرزا کی جگہ حارث رؤف کو جگہ دی گئی ہے۔

ذیل میں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون ملاحظہ کریں۔

کوٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون
کوٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون

لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون
لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون

TOSS

PSL update

PSL 6 Season

LQ VS QG