Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پائلٹس لائسنس معاملہ ، نقصان کا اعتراف

سی ای او پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنس کے معاملے کے باعث پی آئی اے...
شائع 22 فروری 2021 06:35pm

سی ای او پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنس کے معاملے کے باعث پی آئی اے کو نقصان اعتراف کیا ہے ۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے اسلام آباد چیمبر میں یاداشت کے دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقعے پر ارشد ملک نے کہا کہ کہا پی آئی اے میں خدمات دینے کے بعد بہت سی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔ کورونا اور پائلٹس کے لائسنس کے معاملے کے باعث پی آئی اے کو نقصان ہوا ۔

اسلام آباد سی ای او پی آئی اے آئیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کی اسلام آباد چیمبر میں یاداشت کے دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پی آئی اے میں شکایات کو حل کرنے میں وقت لگتا ہےہم آئیر لائن کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے کر رہے ہیں ہم نے ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ کی آفر کی دو ہزار ملازمین نے ہماری آفر کے باعث گولڈن ہینڈ شیک لیا پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل نہیں کررہے ہیں بلکے ہم اپنا بزنس ماڈل تبدیل کر رہے ہیں ۔

ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے ہی سکھر، گوادر، گلگت سکردو میں سفری خدمات دے رہی ہیں مگر وہاں فیولنگ کی سہولت نہیں نئے جہازوں کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کر رہے ہیں سعودی عرب نے بھی سفری پابندیاں لگائی بزنس گلف، کینڈا اور سعودی عرب سے حاصل ہوتا ہے مگر کرونا کی وجہ سے بزنس میں کمی ہوئی کارپوریٹ سیکٹر میں لوگوں کو اس سال سہولیات فراہم کی جائی گئی۔

اسلام آباد چیمبر کے ممبران اور فیملز کو پی آئی اے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سفر پر ایک سال کے لیے دس فیصد ٹکٹ میں رعایت دے گا ۔

Arshad Malik