Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی حکومت نے حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک کانصاف کے رہنماء اور...
شائع 22 فروری 2021 03:55pm

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک کانصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ حلیم عادل شیخ پردوران حراست تشدد قابل مذمت ہے،حلیم عادل کو فوری رہا کیا جائے، حلیم عادل شیخ کو ظلم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سندھ حکومت سیاسی انتقام پر اتر آئی،سندھ حکومت قانون کا احترام کرے ۔

شبلی فراز نےمزید کہا کہ سندھ حکومت یاد رکھے کہ حلیم عادل شیخ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہے، وہ نہ ڈرے گا نہ دبے گا،دہشت یا غنڈا گردی سے سیاست نہیں کی جاسکتی، تھر میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کیا گیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حلیم عادل نےسندھ حکومت کی نااہلی اورکرپشن کی نشاندہی کی،اسٹےآرڈر کےباوجودحلیم عادل کا فارم ہاؤس گرایاگیا،مرتضیٰ بھٹو کےانداز میں حلیم عادل شیخ پرحملہ کیاگیا،سی آئی اے سینٹرمیں حلیم عادل پرسانپ پھینکا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت کارویہ ہمیں 70کی دہائی میں لے جارہاہے،سندھ کی حالت زار عبرت کا نشان ہے،سندھ میں عوام کے جان ومال محفوظ نہیں ،سندھ میں عوام کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ،سندھ میں صحت اورتعلیم کےمسائل سےعوام واقف ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ آصف زرداری کہتےتھےان کےدور میں کوئی سیاست قیدی نہیں تھا،آج حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ووٹ کی خریدوفروخت سےجمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی،غنڈہ گردی کی سیاست کوجمہوریت نہیں کہاجاسکتا،سب جانتےہیں کہ سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوتی ہے،پی ٹی آئی نےووٹ بیچنےپرارکان اسمبلی کوپارٹی سےنکالا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا آئی جی سندھ تبدیل کرنے عندیہ

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے آئی جی سندھ تبدیل کرنے عندیہ دے دیا۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگرسندھ میں یہی صورتحال رہی تو عین ممکن ہے ،آئی جی سندھ کو تبدیل کردیا جائے۔

shibli faraz

Federal govt

اسلام آباد

Haleem Adil Sheikh