Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو...
شائع 22 فروری 2021 02:36pm

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹیلی فون کرکے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کردیا۔

اتوار کے روز گورنر ہاوس میں سندھ کی صورت حال پر بلائے گئے اجلاس میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے گورنر اور وفاقی وزرا ءپر اظہار برہمی کیا۔

اجلاس کی کہانی وزیر اعظم تک پہنچی تو انہوں نے گورنر سندھ کو ٹیلی فون کرکے صورت حال معلوم کی تو عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو حلیم عادل شیخ پر پولیس تحویل میں تشدد اور غیر انسانی برتاؤ کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی صحت سےمتعلق تشویش کااظہارکرتے ہوئے معاملے پر کارورائی کی یقین دہائی کرائی ۔

گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو شکایت کی کہ حلیم عادل شیخ پر پولیس جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے، آئی جی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، حلیم عادل شیخ پر پولیس تحویل میں تشدد کیا گیا ہے اور ا ن کے ساتھ غیرانسانی برتاؤ کیا جارہا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کاحلیم عادل شیخ کے ساتھ نارواسلوک کا نوٹس

اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کے ساتھ نارواسلوک کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ معزز رکن سندھ اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر ہیں ، ان کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے اور ان کو ضروری طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

pm imran khan

اسلام آباد

Governor Sindh

imran ismail

Haleem Adil Sheikh