Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں یونیورسٹی روڈکے قریب تیز رفتارکارالٹ گئی، 4افرادجاں بحق

کراچی میں یونیورسٹی روڈ کے قریب تیز رفتار کارالٹ گئی،حادثے میں...
اپ ڈیٹ 22 فروری 2021 11:40am

کراچی میں یونیورسٹی روڈ کے قریب تیز رفتار کارالٹ گئی،حادثے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نیتجے میں 4افراد جان سے گئے جبکہ کار کی زد میں موٹرسائیکل سوار بھی آیا ۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں کو عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا،حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 18سالہ رمیز اختر کے نام سے ہوئی جبکہ مزید 3افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

karachi

University Road