Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 572,334 ہوگئی، 12,617اموات

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 22 فروری 2021 09:26am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد572,334ہوگئی جبکہ 12,617افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,660نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5 لاکھ72ہزار334ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2 لاکھ56 ہزار220ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ67ہزار 819افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں71ہزار043،اسلام آباد میں43ہزار485،بلوچستان میں18ہزار988 ،گلگت بلتستان میں4951اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9828کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید16مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12617ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4292افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5208،خیبرپختونخوا میں 2034،اسلام آباد میں492،بلوچستان میں199اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث288 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ24ہزار226 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,605مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,384افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ35ہزار491مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران32ہزار313کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1660افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 87لاکھ18ہزار555افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

coronvirus