Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرینہ اور سیف علی خان دوبارہ ماں باپ بن گئے

انڈین فلم انڈسڑی بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی کرینہ اور سیف علی...
شائع 22 فروری 2021 08:49am

انڈین فلم انڈسڑی بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ قریبی رشتہ داروں، دوستوں، عزیزوں اور ان کے مداحوں کی جانب سے اس خوشی کے موقع پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کے والدین بننے کی خبریں میڈیا کو ڈیزائنر منیش ملہوترا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے دیئے گئے مبارکبادی پیغامات میں دی گئی ہیں۔

ذہن میں رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012ء میں شای کے بندھن میں بندھے تھے، ان دونوں کے ہاں 2016ء میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تیمور علی خان رکھا گیا ہے۔

سیف علی خان کی اس سے قبل مشہور بالی ووڈ اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں۔ سارہ علی خان اب خود بالی ووڈ کی فلموں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ ان کے بڑے بیٹے کا نام ابراہیم علی خان ہے۔

Saif Ali Khan

Kareena Kapoor