Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 75 ضمنی انتخاب: حکومت کا ڈسکہ میں اپنے امیدوار کی جیت کا اعلان

امیدوار کی جیت کا اعلان کرنے وفاقی وزراء ڈسکہ پہنچے اور الیکشن کمیشن سے علی اسجد ملی کی جیت کے فوری اعلان کا مطالبہ کیا.
شائع 21 فروری 2021 09:41pm

حکومت نے این اے75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کی جیت کا اعلان کردیا۔حکومتی ارکان کہتے ہیں علی اسجد ملہی جیت چکے ہیں۔اپوزیشن مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔

این اے 75 میں اپنے امیدوار کی جیت کا اعلان کرنے وفاقی وزراء ڈسکہ پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

فواد چوہدری نے مریم نواز کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاعلی اسجد واضح طور پر الیکشن جیت چکے،الیکشن کمیشن فوری اعلان کرے۔

انہوں نےکہاجہاں ن لیگ جیتی وہاں الیکشن شفاف اورجہاں ہاری وہاں دھاندلی؟ہم کراچی اورنوشہرہ میں الیکشن ہارگئےہیں،ہم نےکسی پر کوئی دھاندلی کاالزام نہیں لگایا۔اسجد ملہی واضح طور پر الیکشن جیت چکےہیں، الیکشن کمیشن کوفوری طورپرالیکشن کااعلان کرناچاہیئے۔

فائرنگ واقعے پر شبلی فرازکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ قتل و غارت کی ساست کی ہے۔ماڈل ٹاؤن میں گولیاں چلائیں۔ ڈسکہ میں راناثناء کی سربراہی میں فائرنگ کی گئی۔ن لیگ کابیانیے کی شکست ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاملک سےپیسےکی سیاست کاخاتمہ ہورہاہے۔عمران خان ملک میں تبدیلی کےلئےکوشاں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا جعلی راجکماری نے الیکشن کوجنگ کانام دیاتو شاہی خاندان کے ملازموں نےالیکشن کو خون آلودکردیا۔

انہوں نےکہاڈسکہ کےعوام نےغلامی کاطوق گلےسےاتاردیا۔ن لیگ نےہمیشہ مافیاز کی سرپرستی کی ہے۔عوام نےشورمچائےچورکی عملی شکل دیکھ لی۔

حکومتی ارکان نے ڈسکہ میں دوافراد کی ہلاکت پر سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

fawad chaudhry

shibili faraz

Firdous Ashiq Awan

Daska

daska election

NA 75