Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عوام نے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو شکست دے دی ہے'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بیوقوفی نے ڈسکہ کے الیکشن کو پورے پاکستان کا الیکشن بنا دیا ہے۔
اپ ڈیٹ 21 فروری 2021 09:31pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں عوام نے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنےوالوں کوشکست دے دی ہے۔ عمران خان کی بیوقوفی نے ڈسکہ کے الیکشن کو پورے پاکستان کا الیکشن بنا دیا ہے۔

ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، بجلی اور ووٹ چوری کے بعد انتخابی عملہ بھی چوری کر لیا گیا۔الیکشن عملے کے لاپتہ ہونے بارے کوئی جواب دینے کو تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کونسی دھند تھی کہ جس کے باعث فون بھی بند ہو جاتے ہیں اور پریذائڈنگ افسران بھی 14گھنٹے غائب ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو شکست دے دی ہے۔پورے حلقے میں ری الیکشن ہونا چاہیئے اور ووٹ چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ عمران خان کی بیوقوفی نے ڈسکہ کے الیکشن کو پورے پاکستان کا الیکشن بنادیاہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک کارکن کی جان چلی گئی اور مقدمہ اس کے بھائی کے خلاف درج کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے جاں بحق کارکن ذیشان کے والد سے بھی بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

اس سےقبل جاتی امراء میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ نہ ملا تو پریزائیڈنگ آفیسر کو اغوا کیا گیا، کیوں کہ انہوں نے بکنے سے انکار کر دیا تھا۔اگر پتہ ہوتا کہ حکومت نے دوجانیں لینی ہیں تو ڈسکہ کی سیٹ ویسے ہی دے دیتے۔

Maryam Nawaz

PML N Vice President

daska election