Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اگر بیگم صفدر اعوان علاج کےلئےباہرجانےکاکہیں تو جانے دیناچاہیئے'

تحریک انصاف کےرہنماءفیاض الحسن چوہان کہتے ہیں بیگم صفدر اعوان...
شائع 21 فروری 2021 08:36pm

تحریک انصاف کےرہنماءفیاض الحسن چوہان کہتے ہیں بیگم صفدر اعوان اگر علاج کےلئےباہرجانےکاکہیں تو انہیں باہر جانے دیناچاہیئے۔

آج نیوز کے پروگرام دس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدراعوان کوچاہیئےکہ وہ منافقت چھوڑیں اور کھل کر کہیں کہ باہرجانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدرکھل کرکہیں،ابا والی منافقت نہ کریں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا بیگم صفدرنےکہاتھالندن توکیاپاکستان میں کوئی جائیدادنہیں۔ان کےوکیل نےبیسیوں جائیدادکےکاغذات پیش کیے۔

انہوں نے مزید کہا انکےاباکہتےتھےمرجاؤنگابیماری کی بھیگ مانگ کرباہرنہیں جاؤنگا۔ذاتی رائےہےکہ مریم کو باہرجانےدیاجاناچاہیئے۔

Aaj News program