Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ڈسکہ کےتمام پولنگ اسٹیشن پرحکومت نےگڑبڑکی'

مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب رانا تنویر حسین کہتے ہیں کہ حکومت...
شائع 21 فروری 2021 07:27pm

مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب رانا تنویر حسین کہتے ہیں کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ڈسکہ میں انتظامیہ مفلوج ہو چکی تھی۔ تمام حلقوں میں الیکشن دوبارہ ہونا چاہیئے۔

شرق پورشریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔ ڈسکہ میں انتظامیہ مفلوج ہو چکی تھی۔انتظامیہ حکومت کےانڈرہےاور حکومت کی ہر بات انتظامیہ مان رہی ہے۔ڈسکہ کےتمام پولنگ اسٹیشن پرحکومت نےگڑبڑکی اور فائرنگ کی تمام حلقے میں الیکشن دوبارہ ہونا چاہیئے۔

ڈسکہ میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار بھاری مارجن سےجیت رہی تھی۔یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کےمشترکہ امیدوارہیں اوران کی کامیابی یقینی ہے۔ڈسکہ کےتمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ الیکشن ہونےچاہیئے۔

انہوں نے کہاحکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے،ضمنی الیکشن میں حکومت کوناکامی کا سامناکرناپڑا۔جہانگیر ترین کےایکٹیوہونےپرپی ڈی ایم کے امیدواروں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

راناتنویر نےمزید کہاحکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے۔اسی لیےسینیٹ میں اوپن بیلٹ کی بات کررہی ہے۔پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکاہے۔جو بھی امیدوارمیدان میں آتےہیں وہ اپنامستقبل دیکھ کرآتے۔

PML N

daska election