Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 221 تھر پارکر میں شرپسندوں نےپولنگ اسٹیشن کو آگ لگادی

تھرپارکر :قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221تھرپارکرمیں شرپسندوں نے...
شائع 21 فروری 2021 10:34am

تھرپارکر :قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221تھرپارکرمیں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگادی ،پولنگ اسٹینل میں موجودسامان جل کر تباہ ہوگیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221تھرپارکر میں ضمنی الیکشن کے دوران قیصرار سمون میں شرپسند پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوگئے اور پولنگ اسٹیشن کو آگ لگادی۔

آگ لگنےسےپولنگ اسٹیشن کےاندرسامان جل کر خاکستر ہوگیا،واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے امان اللہ سمون سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار افراد کو تھانے منتقل کردیاگیا جبکہ آتشزدگی سے پولنگ کا عمل متاثرہوا۔

tharparkar

National Assembly

by election

NA 221

Polling Station