Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6 کاافتتاحی معرکہ، کنگز نےگلیڈی ایٹرز کوآؤٹ کلاس کردیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے...
شائع 20 فروری 2021 11:13pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کنگز کی ٹیم نے 122 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ کراچی کے جو کلارک 46، اور بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ محمد نبی 30 اور کولن انگرام 17 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، شرجیل خان 4 رنز ہی بناسکے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے دو اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کی ٹیم 19 ویں اوور میں محض 121 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ گیل 39، اعظم 17 اور قیس 16 رنز بناسکے تھے۔

کراچی کے ارشد اقبال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، وقاص مقصود نے 2 جبکہ محمد عامر، ڈینیئل کرسچن، عامر یامین اور عماد وسیم ایک ایک کھلاڑی کو چلتا کیا تھا۔

کراچی کے ارشد اقبال کو میچ وننگ اسپیل کروانے پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

cricket

karachi

psl season 6

psl 2021

PSL update

kk vs QG