Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل سکس کی افتتاح تقریب

پی ایس ایل سکس کی افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم کی پرفارمنس جاری...
شائع 20 فروری 2021 07:02pm

پی ایس ایل سکس کی افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم کی پرفارمنس جاری ہے۔ پاکستان سپرلیگ سکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔

تقریب سے خطاب میں پی سی بی سربراہ احسان مانی نے کہا کہ وہ غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے 20فیصد شائقین کو اجازت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے،لیگ کی کامیابی کی اصل وجہ شائقین ہیں۔

کراچی میں پاکستان سپرلیگ سکس کا میلہ شروع ہوگیا ہے اور اس میں ایک ٹرافی کے چھ دعویدار ہیں ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ رات 8بجے شروع ہوگا،پہلے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمدمقابل ہیں،ایونٹ میں کراچی کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

پہلے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اورغیرملکی کھلاڑیوں کے تحفظات کے پیش نظر بائیو سیکور ببل میں موجود تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے فوری طور پر کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

کورونا کا شکار کھلاڑی کو علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

واضح رہے پی سی بی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو پہلے ہی بائیوسیکیورببل کی خلاف ورزی کرنے پر 3 دن کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کے دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے افتتاح میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض موجود نہیں ہوں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کوچ ڈیرن سیمی کے ہمراہ بائیو سیکیور زون کی خلاف ورزی کی اور سیکیور زون سے باہر ایک ٹیم ممبر سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ کے مطابق ایک ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی جب کہ اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے سے قبل دونوں کے 2 منفی ٹیسٹ نتائج لازمی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران یہ واقع پیش آیا جس کے باعث ہفتے کو ٹرافی کے ساتھ ٹیم کا فوٹو شوٹ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی جگہ اتوار کو لاہور قلندرز سے میچ میں پشاور زلمی نئے کپتان کا فیصلہ ہفتے کو ہی کیا جائے گا اور شعیب ملک ممکنہ امیدوار میں نمایاں ہیں۔

psl 2021

PSL update

PSL 6 Season