Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

' نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا'

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے...
شائع 20 فروری 2021 01:49pm

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی نے ہرایا، شکست اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے، ڈسکہ میں تمام ترغنڈہ گردی کے باوجود ن لیگ کوشکست ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات تسلیم کرلیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کیا، یہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکیں، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنا بڑی کامیابی ہے، اپوزیشن کے تمام دعووں کی قلعی کھل گئی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تمام تر غنڈہ گردی کے باوجود ن لیگ کو شکست ہوئی، اپوزیشن کی پرانی روایت ہے کہ شکست کو تسلیم نہیں کرتی۔

KPK

by election