Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 75 ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے فتح کے دعوے، نتیجہ روک لیا گیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی ...
شائع 20 فروری 2021 11:32am

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا غیر حتمی سرکاری نتیجہ روک لیا ہے جب کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے فتح کے دعوے کررہے ہیں۔

گزشتہ روز ڈسکہ سے قومی اسمبلی کے نشست این اے 75 پر ضمنی انتخاب ہوا تھا، حلقے میں تحریک انصاف کے علی اسجد خان اور (ن) لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

20 پولنگ اسیٹشنز کا عملہ نتائج کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے پاس نہیں پہنچ سکا تھا جس کی وجہ سے رات گئے تک مکمل نتائج سامنے نہیں آ سکے تھے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگی امیدوار کو اپنے مدمقابل پر معمولی برتری حاصل تھی۔ جس کی وجہ سے دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کے دعوے کئے ہیں۔

دوسری جانب ریٹرننگ افسر نے غیر سرکاری حتمی نتیجہ روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق لا پتا ہونے والے پولنگ اسٹیشنز کا عملہ ڈی آر او آفس سیالکوٹ پہنچ گیا تاہم ریکارڈ ٹیمپر لایا گیا ہے، پولیس کسی قسم کا تحفظ دینے کے لیے تیار نہیں ہو رہی، ڈی پی او فون سن رہے ہیں لیکن پولیس کو ایکشن کی کوئی ہدایات نہیں دے رہے۔ وزیر اعلی کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی ریٹرنگ آفسر کے دفتر میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسکہ میں گزشتہ روز پولنگ کے دوران امیدواروں کے حمایتیوں میں روایتی لڑائی جھگڑے اور پولنگ سست ہونے پر تلخ کلامی کے واقعات پیش آئے تھے، اس کے علاوہ فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

by election

Daska