Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان چور قرار۔ ۔ ۔

پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے وزیراعظم کو چور قرار دے دیا۔...
شائع 19 فروری 2021 10:25pm

پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے وزیراعظم کو چور قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا عمران خان کہتے تھے بجلی کی قیمت بڑھے تو سمجھیں وزیراعظم چور ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آج بجلی ہفتے میں دو بار مہنگی ہوگئی، جب عمران بل پھاڑتے تھے تب یونٹ آٹھ روپے کا تھا، آج یونٹ اٹھائیس روپے کا ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بتائیں بجلی کا بل دوں یا نہ دوں؟

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، مہنگائی آج ہر گھر کا موضوع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ دیا، مہنگائی آج ہر گھر کا موضوع ہے۔

pm imran khan

electricity

ppp leader

IMF

Raja Parvez Ashraf

Inflation