Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم لانگ مارچ، سفارشات مکمل

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی تنظیمی کمیٹی کے...
شائع 19 فروری 2021 10:23pm

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی تنظیمی کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات مکمل کرلی گئیں ، مشاورت کے بعد سفارشات کو حتمی شکل منگل کے روزدی جائے گی ۔

حکمرانوں کے خاتمہ تک تحریک جاری رہے گی ، رہنمائوں نے اتفاق کرلیا۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی تنظیمی کمیٹی کا اجلاس احسن اقبال کے زیرصدارت ہوا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں لانگ مارچ کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا ۔ اورسفارشات تیارکی ۔ انہوں نے کہا کہ منگل کوسفارشات کوحتمی شکل دی جائے گی اور بدھ کو سفارشات سٹیرنگ کمیٹی کو پیش کر دیں گے۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 73 سال بعد پاکستان ڈیفائننگ موومنٹ پرکھڑا ہے، ہم اپنی آواز بلند کرنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں، ڈی چوک میں بلوچستان لاپتہ افراد کے لواحقین بیٹھے ہیں، حکمرانوں کو اخلاقی جرات نہیں کہ وہ بنیادی حقوق کے لیے ان کے سروں پر ہاتھ رکھ سکے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ملک ہم سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے، 10 جمہوری جماعتوں کی تاریخی لانگ مارچ ہو گی۔

نئیر بخاری نے کھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر مکمل عمل ہو گا ، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

PDM

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

long march

PDM Meeting