Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
شائع 19 فروری 2021 05:08pm

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےروسی صدرکے نمائندہ برائے افغانستان نے ملاقات کی۔پاکستان اور روس نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کےدورے پر آئے ہوئے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کبلوف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی نمائندے نے ملاقات کی۔

اس دوران باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔افغانستان میں جاری امن عمل میں ہونےوالی پیشرفت بھی زیر غور آئیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

روسی نمائندے نےافغان امن عمل میں پاکستان کےمثبت کردارکو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پاک روس تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔

دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

regional security

COAS

Qamar Javed Bajwa

Afghan peace