Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حلیم عادل شیخ اور دیگر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

کراچی :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ...
اپ ڈیٹ 19 فروری 2021 01:30pm

کراچی :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما ءحلیم عادل شیخ اور دیگر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلئے۔

پی ٹی آئی رہنما ءاور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ،اس موقع پر پر رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا اور دیگر رہنما ءبھی موجود تھے ۔

حلیم عادل شیخ اور شریک ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا ،وکلا ءنے حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلنے کی واقع سے عدالت کو آگاہ کیا ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سانپ کیا کررہا تھا وہاں ؟ جبکہ تفتیشی افسر نے 3مارچ تک ریمانڈ مانگا جس پر حلیم عادل کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا کیس ہے ،دہشتگردی کا نہیں ، حلیم عادل پر حملہ ہوا گاڑی پر فائرنگ ہوئی ،7اے ٹی اے لگانا بدنیتی پر مبنی ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے الیکشن کے عمل میں مداخلت کی ہے ،جس پرحلیم عادل کا کہنا تھا کہ میرے کمرے میں منصوبہ کے تحت سانپ چھوڑا گیا ، مجھے قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ سیاسی باتیں باہر جاکر دیجیے گا یہاں نہیں ، آپ کو جیل بھیج رہے ہیں وہاں آپ محفوظ رہیں گے ۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 25 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کو حکم دیا جبکہ درخواست ضمانت پر 22فروری کو دلائل طلب کرلئے۔

سماعت کے موقع پر حلیم عادل کا کہنا تھا کہ میرے کمرے میں صبح کالا ناگ کوبرا چھوڑا گیا ، بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کے ذرئعے مجھے مروانے کی کوشش کی، ڈی ایس پی آفتاب عالم گواہ ہیں میں نے سانپ دکھایا ، ڈی ایس پی نے سانپ دیکھنے کی تصدیق کردی۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو حالات ہیں ہیں شکر کرین سانپ ہی نکلا اژدھا نہیں نکلا ،وفاقى حکومت سندھ حکومت سے رابطہ کرے گی ،انہىں باور کرائىں گے سیاسى انتقام اور اختلاف مىں فرق ہوتا ہےاگر حلیم عادل کو کچھ ہوجاتا تو دىکھتے کس کس کیخلاف مقدمات درج ہوتے ،کون کون پھانسى کے کٹہرے پرکھڑا ہوتا،اگلے ڈھائى سال روٹى سستى ہوگى مگر این آر او نہیں ملے گا ۔

karachi

ATC

remand

Haleem Adil Sheikh