Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوادر:شوبزشارکس نے گوادر ڈولفنز کو شکست دے دی

گوادر: سوپرہے پاکستان کپ کے نمائشی میچ میں شوبزشارکس نے گوادر...
اپ ڈیٹ 19 فروری 2021 03:48pm

گوادرکے خوبصورت اسٹیڈیم میں 'سوپرہے پاکستان کپ' کے نمائشی میچ میں شوبزشارکس نے گوادر ڈولفنز کو شکست دے دی۔

شوبزشارکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 25اوورزمیں نووکٹوں پر176رنزاسکورکئے۔کپتان وسیم خان نے 44اورعمربیگ نے34رنزبنائے۔وفاقی وزیرعلی زیدی نے دووکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں گوادرڈولفنز کی ٹیم ہدف کا تعاقب حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

سوپرہے پاکستان کپ کے نمائشی میچ میں شوبزشارکس نے گوادر ڈولفنز کوجیت کیلئے 177رنزکا ہدف دیا۔

گوادرکے خوبصورت اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے افتتاحی میچ کا ٹاس گوادر ڈولفن نے جیت کر پہلے شوبز شارکس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

شوبزشارکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 25اوورزمیں 9وکٹوں پر176رنزاسکورکئے، کپتان وسیم خان نے 47اورعمربیگ نے 34رنزاسکورکئے۔

گوادرڈولفنزکی جانب سے وفاقی وزیرعلی زیدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

Gawadar

cricket match