Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپورمیں دھند کے باعث اسکول وین ٹرک سےٹکراگئی، 2طالبعلم جاں بحق

بہاولپور میں شدید دھند کے باعث اسکول وین ٹرک سےٹکراگئی، جس کے...
شائع 19 فروری 2021 11:41am

بہاولپور میں شدید دھند کے باعث اسکول وین ٹرک سےٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 2طالبعلم جاں بحق اور7بچے شدیدزخمی ہوگئے۔

بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی کے قریب شدید دھند کے باعث افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں دھند کے دوران اسکول پک اپ وین ٹرک سے جاٹکرائی،اس حادثےمیں 2طالبعلم جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7بچےشدیدزخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمی بچوں میں 3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےجبکہ حادثےکےزخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس نےوین ڈرائیورکوگرفتارکرلیاجبکہ ٹرک ڈرائیورموقع سےفرارہوگیا۔

پنجاب میں دھند کے باعث ٹرینوں کا نظام بُری طرح متاثر

لاہور:پنجاب میں چھائی دھند نے جہاں شاہراہوں کو بند کررکھا ہے وہیں ٹرینوں کا نظام بھی بُری طرح متاثر ہے، سرد موسم میں گھنٹوں کا انتظار مسافروں کی پریشانی میں اضافہ کرنے لگا۔

دھند کی سفید چادر نے کوئی مقام نہیں چھوڑا،پنجاب بھر میں دھند نے ڈیرے ڈال کر نظام زندگی کو متاثر کردیا ہے۔

مختلف شاہراہیں بند اور ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، سردی میں مسافر پلیٹ فارم پر ٹرین کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں،ریلوے اسٹیشن پر بچے اور بڑے فروری کی سردی میں دھند کے نظارے لے رہے ہیں۔

مسافر کہتے ہیں قدرتی نظام کے آگے تو کچھ نہیں کیا جاسکتا لیکن انتظامیہ کو انہیں آگاہ کرنا چاہیئے۔

عوام ایکسپریس 4گھنٹے، قراقرم 3گھنٹے، جناح ایکسپریس 2گھنٹے جبکہ شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے مقررہ پلیٹ فارم پر پہنچے گی۔

fog

Bhawalpur

Accident

Truck