Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرشرپسندوں کا حملہ، 5 جوان شہید

پشاور:جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں...
اپ ڈیٹ 19 فروری 2021 01:24pm

پشاور:جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں 5جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ ڈیلہ مزارائی میں سیکیورٹی فورسز ایف سی 223 ونگ کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں 5اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا۔

شہید ہونےوالوں میں نائب صوبیدار شاہد انور،نائیک احمد خان خٹک،لائیس نائیک شہریار خٹک ،سپاہی ایوب اور سپاہی شہزاد خٹک شامل ہیں جبکہ حملے میں سپاہی شاہد افضل زخمی ہوگیا ۔

security forces

FC check post

terror attack

south wazristan