Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوپر ہے پاکستان کپ: شوبز شارکس کی گوادر ڈولفن کیخلاف بیٹنگ جاری

گوادر:انگلش بسکٹ اورفخرعالم کےتعاون سے منعقد کیا جانے والا سوپر...
شائع 19 فروری 2021 11:12am

گوادر:انگلش بسکٹ اورفخرعالم کےتعاون سے منعقد کیا جانے والا سوپر ہے پاکستان کپ میں شوبزشارکس کی گوادر ڈولفن کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دنیاکےخوبصورت ترین گوادرکرکٹ گراؤنڈ میں آج افتتاحی میچ کھیلا جارہاہے،نمائشی میچ کا نام "سوپر ہے پاکستان" کپ رکھا گیا،کپ کاانعقادانگلش بسکٹ اورفخرعالم کےتعاون سےکیاجارہاہے۔

ایونٹ کامقصدپاکستان اورپاکستانیوں کامثبت امیج اجاگرکرناہے،میچ میں شوبزستارے،مختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالےافرادکھیل رہے ہیں،نمائشی میچ گوادرکی ترقی اورکرکٹ کےفروغ میں اہم کرداراداکرےگا۔

افتتاحی میچ میں شوبزشارکس اورگوادر ڈولفن کی ٹیمیں مدمقابل ہیں،میچ کا ٹاس گوادرڈولفن نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

شوبزشارکس نےاب سے کچھ دیر پہلے تک 9اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 45رنز بنالئے۔

شوبزشارکس کی قیادت سی ای او پی سی بی وسیم خان کررہے ہیں،دیگر کھلاڑیوں میں فخرعالم،فیصل قریشی،اعجازاسلم ،سیلم شیخ ،علی ظفر،شہرادرائے،سمیع خان، کامران جیلانی،سلمان سعید،علی سعید اورنعمان حبیب شامل ہیں۔

گوادرڈولفن کی قیادت وفاقی وزیرذوالفقاربخاری کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں علی زیدی،فوادچوہدری اوردیگرشامل ہیں۔

Celebrities

Gawadar

cricket match