Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 40اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 12,527ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
شائع 19 فروری 2021 09:18am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید40اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 12,527ہوگئی جبکہ کورونا کے1,245 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 568,506ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,245نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ68ہزار506ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 55ہزار039ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ66ہزار 242افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں70ہزار493،اسلام آباد میں43ہزار145،بلوچستان میں18ہزار967 ،گلگت بلتستان میں4947اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9673کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندو سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید40مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12527ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4267افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5166،خیبرپختونخوا میں 2020،اسلام آباد میں488،بلوچستان میں199اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث285 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ24ہزار139 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,626مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,243افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ31ہزار840مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران34ہزار754کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1245افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 86لاکھ02ہزار515افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

coronvirus