Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکہ مکرمہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش

مکہ مکرمہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے...
شائع 18 فروری 2021 11:39pm

مکہ مکرمہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے دوران بیت اللہ شریف میں روح پرور مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا اور بارانِ رحمت کے برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سعودی عرب کے تبوک ریجن کے متعدد علاقوں میں برف باری کے باعث صحرائے عرب کے پہاڑی اور میدانی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

Makkah