Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوادر جیسا خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ پہلے کبھی نہیں دیکھا، وسیم خان

گوادر: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 18 فروری 2021 11:27pm

گوادر: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ گوادر جیسا خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ پہلے کبھی نہیں دیکھا، پی ایس ایل کے بعد اس گراؤنڈ پر ایک دوستانہ میچ کرائیں گے۔

گوادر اسٹیڈیم میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی آئندہ دو تین سال میں اس اسٹیڈیم کو مزید ترقی دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی اگلے سال فرنچائزز سے بات کرکے یہاں ایک آدھ وارم اپ میچ کروایا جائے۔

پہاڑوں کے دامن میں واقع کرکٹ کا حسین میدان، قدرت کے شاہکار کو جب پاکستانیوں نے اپنی محنت سے تراشا تو دنیا بھی ہوگئی حیران۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تو اس کی تصاویر کو پوسٹ کرکے پوری دنیا کو چیلنج بھی کیا کہ اگر کھیل کا کوئی میدان گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا خوبصورت ہے تو سامنے لائیں۔

اسٹیڈیم کی ہریالی اور کوہساروں کے عقب سے اس پر پڑتی سورج کی کرنیں دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ اس حسین میدان میں اب بس انٹرنیشنل کرکٹ کا رنگ چڑھ جائے تو مزہ ہی آجائے۔

Waseem khan

PCB Chief Executive

Gawadar

gawadar cricket stadium