Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی بمباری کے خوف سے روس نے فوجی اڈہ خالی کردیا

روس نے شام کے صوبہ حمص کے مشرقی علاقے میں قائم "T4" نامی فوجی اڈے ...
شائع 18 فروری 2021 11:45am

روس نے شام کے صوبہ حمص کے مشرقی علاقے میں قائم "T4" نامی فوجی اڈے پر موجود فوج اور اسلحہ وہاں سے تدمر فوجی اڈے اور مھین کے گوداموں میں منتقل کردیا ہے۔ روس نے یہ اقدام T4 فوجی اڈے کو فضائی حملوں سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے تحت کیا ہے۔

العریبیہ کے مطابق باوثوق ذریعے نے 'عین الفرات' نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ روسی فورسز نے ٹی فور فوجی اڈے کو مکمل طورپرخالی کردیا ہے۔

ذریعے کا کہنا ہے کہ لاجسٹک آلات، گولہ بارود، بھاری ہتھیاروں کو 16 ٹرکوں پر لاد کر وہاں سے لے جایا گیا۔ اس کے علاوہ سات فوجی گاڑیاں، فوجیوں ‌کو لے جانے والے چار ٹرک مشری شاہراہ سے تدمر فضائی اڈے پر منتقل کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے T4 فوجی اڈے کو ایک ایسے وقت میں خالی کیا ہے جب دوسری طرف ایرانی ملیشیا نے حمیمیم فوجی اڈے کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت T4 فوجی اڈے کو بمباری کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ T4 فضائی اڈے پر اس وقت ایرانی ملیشیا کا کنٹرول ہے جس کے باعث یہ اڈہ کسی بھی وقت اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن سکتا ہے۔ اسرائیل کی کوشش ہے کہ مشرقی حمص میں‌ واقع یہ اڈا ایرانی ملیشیا کا بڑا مرکز نہ بن سکے۔

Syria

air strike