پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 52اموات،1,272 نئے کیسز رپورٹ
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 52زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 12,488 ہوگئی جبکہ مزید1,272 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد567,261ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,272نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ67ہزار261ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 54ہزار678ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ65ہزار 716افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں70ہزار306،اسلام آباد میں43ہزار029،بلوچستان میں18ہزار958 ،گلگت بلتستان میں4945اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9629کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندو سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید52مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12488ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4263افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 5138،خیبرپختونخوا میں 2015،اسلام آباد میں487،بلوچستان میں199اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث284 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ24ہزار176 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,666مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,052افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ30ہزار597مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران36ہزار543کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1272افراد میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 85لاکھ67ہزار761افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.